ملتان، امریکی و اسرائیلی سازشوں کے خلاف اور آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ
شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے باہر رہبر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای کے حق میں، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، جس سے ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، ضلعی صدر ملتان مطہر شیرازی اور مدیر فاطمیہ فاونڈیشن حجت الاسلام والمسلمین علامہ مجاہد عباس گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں ہونے والے احتجاجات اسلامی ریاست کو کمزور کرنے کی خاطر امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے، ملت ایران اور ملت پاکستان رہبر معظم کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولاعلیؑ کا بیٹا سید علی خامنہ ای میدان عمل میں ثابت قدمی سے کھڑا ہے، علامہ نثار قلندری
مقررین نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم قطعی یہ قبول نہیں کرے گی کہ پاکستانی میڈیا رہبر معظم کے خلاف اس مغربی جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے، احتجاج میں بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد موجود تھی، احتجاج کے آخر میں امریکہ اسرائیل سے اظہار نفرت کے طور پر امریکہ اور اسرائیلی پرچم کو نظر آتش کیا گیا۔







