امریکہ اور اسرائیل کے کاسہ لیسوں کو مملکت اسلامی ایران اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس سے شدید پریشانی

09 جنوری, 2026 12:45

شیعیت نیوز: پاکستان میں موجود امریکہ اور اسرائیل کے کاسہ لیس ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے ہیں، فلسطین میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کے قاتل ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی خواب پر ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے کے خواہش دل میں لیئے ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا سرغنہ احمد لدھیانوی بھی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای ، حکومت اسلامی اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے خلاف زہر اگلنے لگا ہے ۔

ایران میں امریکی پابندیوں کے سبب مہنگائی میں بڑھتے اضافے اور حالیہ دنوں ہونے والے عوامی احتجاجی مظاہروں کی بنیاد پر رجیم چینج کے امریکی او راسرائیلی ناکام منصوبے کی تکمیل کی خواہش دل میں لیئے دہشت گرد سرغنہ سرغنہ احمد لدھیانوی نے بھی رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی اسلامی حکومت اور پاکستان میں اس کا رہبر انقلاب کا دفاع کرنے والی عظیم شخصیت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےخلاف فیس بک پر صیہونی زبان کا استعمال شروع کردیا ہے۔

احمد لدھیانوی نے اپنی وال پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ ــ” خامنائی رجیم نے پوری معیشت کا بیڑہ غرق کر رکھا ہے ، عالم اسلام میں دہشتگردی کے پیچھے ایران ملوث رہا ہیں پاکستان سمیت کئی اسلام ممالک میں ایران کی تربیت یافتہ دہشتگرد تنظیم زینبیون فاطمیون علمائے کرام کے قتل میں ملوث ہیں ایران میں مہنگائی پر ایرانی عوام سراپا احتجاج ہوئے تو ایرانی مسلط کردہ رجیم نے طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوام پر سٹریٹ فائر کیے ، اور مظالم کی انتہا کر دی۔مگر یہ ایرانی ترجمان راجہ ناصر عباس ، جو کھاتا پاکستان کا ہے اور ترجمانی ایران کی کرتا ہے ، یہ ایرانی عوام کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کو کہتا ہے اور یہاں پاکستان میں قوم کے بچوں کو ریاست کے خلاف استعمال کرتے ہوئے انہیں سڑکوں پر ریاست کے خلاف نکلنے کا کہتا ہے۔ـــ”

یہ بھی پڑھیں : اے آر وائی نیوز کی خبر کی شدید مذمت، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا سخت ردِعمل

واضح رہےکہ ایران میں احتجاج مہنگائی کے سبب ہوا، یہ مہنگائی امریکہ کی جانب سے ایران پر 1979 کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے عائد معاشی اور تجارتی پابندیوں کے باعث ہیں، جبکہ ان مظاہروں میں کہیں بھی ایرانی حکومت یا سکیورٹی اداروں نے عوام کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال نہیں کیا نہ ہی کسی کو جان سے مارا ہے، جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ جب بھی ایران میں کوئی معمولی سا بھی واقعہ رونما ہوتا ہے یا عوام احتجاج کیلئے سڑک پر آتے ہیں توامریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ان کو ہوا دیتے ہیں، فوراً امریکا اور اس کا صدر ایرانی قوم کو غمخواراور مسیحا بن کر میدان میں آجاتا ہے، اس بار بھی ایسا ہی ہوا، رہی بات علامہ راجہ ناصرعباس کی تو دنیا جانتی ہے کہ وہ اس وقت پاکستان میں مذاحمت کی علامت بن چکے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین کی بالادستی اور پارلیمان کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت انہی کی کاندھوں پر ہے، وہ اگر اپنے ملک کے جوانوں کو احتجاج کی ترغیب دیتے ہیں تواس کی وجہ ملک میں عدل وانصاف کا خاتمہ ہے اور حکمران اشرافیہ کی بےجا امریکی غلامی ہے۔

اب رہی بات احمد لدھیانوی کی بلبلاہٹ کی تو واضح ہے کہ یہ بندہ پہلے سعودی عرب کے دسترخوان کی بچی کچی ہڈیاں چوستا تھا اب اس دسترخوان سے اس کو لات مار کربھگا دیا گیا ہے تو یہ پاکستانی حکمران شرافیہ کی گڈ بک میں شامل ہونے کیلئے ایسے سستے حربے استعمال کررہا ہے تاکہ اس کی ان اوچھی حرکتوں سے اس کے نئے آقا امریکہ اور اسرائیل بھی خوش ہوجائیں اور نیا دسترخوان بھی نصیب ہوجائے۔

 

 

10:11 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top