رہبر معظم نے مضبوطی سے عوام کے حقوق کا دفاع کیا، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی
شیعیت نیوز: حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری سے ملاقات کے دوران ان کی تشریف آوری پر مسرت کا اظہار کیا اور ان کی قیمتی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
اس مرجع تقلید نے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ائمہ جمعہ عوام اور نظام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں اور انہیں عوام کی آواز بننا چاہیے اور ان کے مسائل ذمہ داران تک پہنچانے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی کے بعد فضلہ خور ایکسپریس نیوز کا گندا پروپیگنڈا بے نقاب، رہبر انقلاب کے خلاف جھوٹ کا طوفان
انہوں نے کہا: خطیب جمعہ کے خطبے کو منقطع کرنا مناسب طریقہ نہیں اور بعض اوقات اس سے اصل نماز جمعہ پر بھی اعتراض وارد ہوتا ہے۔ مطالبہ کرنا ایک اچھی بات ہے اور اسے انجام دیا جانا چاہیے، تاہم حق بات کو درست راستے سے بیان کرنا چاہیے تاکہ دشمن کو سوء استفادہ کا موقع نہ ملے۔ ہم سب نے مشاہدہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح رہبر معظم انقلاب نے کس طرح مضبوطی سے عوام کے حقوق کا دفاع کیا۔







