امریکہ اور صہیونی نرم جنگ سے 12 روزہ شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں، ایرانی چیف آف جنرل

05 جنوری, 2026 14:11

شیعیت نیوز : ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل موسوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور صہیونی حکومت کی تمام تر توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ نرم جنگ کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملک میں بدامنی اور فسادات پیدا کیے جائیں تاکہ مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں ہونے والی شکست کا ازالہ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب امریکا اور صہیونی حکومت اس بے نتیجہ جارحیت سے مایوس ہو گئے اور انہیں اس مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے ایک نیا منصوبہ ترتیب دیا، جس کے تحت نرم جنگ کے ہتھکنڈے اور معاشی دباؤ استعمال کرتے ہوئے ملک میں عدم تحفظ اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ جب چند دکانداروں نے کرنسی کی قدر میں استحکام اور کاروباری حالات کی بہتری کے لیے جائز اور قانونی احتجاج کیا تو دشمن نے جلد بازی اور لالچ میں تربیت یافتہ عناصر کو میدان میں اتار دیا تاکہ عوام کی پرامن زندگی اور سلامتی کو نقصان پہنچایا جائے اور احتجاجی اجتماع کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نفسیاتی کارروائیوں اور ذہنی جنگ کے طریقوں سے فسادات کو ہوا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اے آر وائے کا گھٹیا پروپیگنڈا بے نقاب، رہبر انقلاب کے خلاف امریکی اسرائیلی ایجنڈا

انہوں نے کہا کہ تاہم خوش قسمتی سے ایرانی قوم نے جو دشمن کو بخوبی پہچانتی ہے اپنے صفوں کو فسادی عناصر سے الگ کر لیا۔

ایرانی فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے ادارے فسادیوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، اور ایرانی عوام اپنے انقلابی طرزِ عمل کے ذریعے ان عناصر کو سخت جواب دیں گے جو اس قوم سے بدتمیزی اور گستاخانہ انداز میں بات کرتے ہیں۔

7:17 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top