اے آر وائے کا گھٹیا پروپیگنڈا بے نقاب، رہبر انقلاب کے خلاف امریکی اسرائیلی ایجنڈا
شیعیت نیوز : پاکستانی چینل اے آر وائے پر جو خبر نشر کی جا رہی ہے وہ صحافت نہیں بلکہ وہی پرانا امریکی–اسرائیلی تکفیری ناصبی پروپیگنڈہ ہے جو اس سے پہلے بھی عالمی صہیونی میڈیا کے ذریعے پھیلایا جاتا رہا ہے۔ افسوس کہ ایک پاکستانی چینل دانستہ یا نادانستہ طور پر دشمن کے بیانیے کا آلہ کار بنا ہوا ہے۔
جس رہبر کے خلاف یہ گھٹیا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ کوئی کاغذی یا ایئرکنڈیشن قیادت نہیں، بلکہ وہ مردِ میدان ہے جس نے آٹھ سال بطور صدر ایران محاذِ جنگ پر گزارے، دشمن کے حملے میں اپنا دایاں ہاتھ قربان کیا مگر نہ کبھی محاذ چھوڑا اور نہ قوم کی قیادت سے پیچھے ہٹا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ عارف حسین واحدی کی ٹرمپ پر شدید تنقید: ایران اور وینزویلا پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی
یہ تاریخ کا اٹل اصول ہے کہ علیؑ والا کبھی میدانِ جنگ سے فرار نہیں ہوتا۔ جو بھاگتے ہیں وہ حق کے علمبردار نہیں ہوتے بلکہ باطل کے نمائندے ہوتے ہیں۔ ٹیپو سلطان شہید، علی شیر خان انچن سید حسن نصراللہ اور ایسی بے شمار مثالیں اس بات کی زندہ شہادت ہیں کہ حق کے راستے پر چلنے والے نہ ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں۔
اے آر وائے کو سمجھ لینا چاہیے کہ جھوٹے بیانیے اور جعلی خبروں سے حق کو دبایا نہیں جا سکتا۔ تاریخ ایسے چینلوں اور ایسے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرتی جو دشمن کے ایجنڈے کو صحافت کا نام دے۔







