ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وینزویلا کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، امریکی فوجی جارحیت کی شدید مذمت

04 جنوری, 2026 08:52

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور وینزویلا کے وزیر خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وینزویلا پر امریکی فوجی جارحیت کے بعد کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی جارحیت اور اس ملک کے قانونی صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال اور وینزویلا کی قوم کی خودمختاری اور قومی ارادے پر کھلا حملہ قرار دیا اور وینزویلا کے عوام اور منتخب حکومت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے وینزویلا کے ساتھ یکجہتی کے اظہار میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وینزویلا کے عوام اور حکومت امریکی غنڈہ گردی اور غیر قانونی پالیسیوں کے خلاف قومی خودمختاری اور اپنے حق خودارادیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکیاں مایوسی اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، ایران سلیمانیوں سے بھرا ہوا ہے، سپاہ پاسداران

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 جنوری 2026 کو اعلان کیا کہ امریکی فورسز نے وینزویلا پر بڑے پیمانے پر حملہ کر کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے نیویارک منتقل کر دیا ہے، جہاں ان پر منشیات اور ہتھیاروں کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ عبوری طور پر وینزویلا چلائے گا اور تیل کی صنعت میں مضبوط کردار ادا کرے گا۔

اس کارروائی کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے اور متعدد ممالک نے اسے خودمختار ملک کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

2:03 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top