ٹرمپ کی دھمکیاں مایوسی اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں، ایران سلیمانیوں سے بھرا ہوا ہے، سپاہ پاسداران

04 جنوری, 2026 08:47

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب نے شہید لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو مایوسی اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور استقامت نے دشمن کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ایران سلیمانیوں سے بھرا ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی مزاحمت نے دشمن کو یہ سمجھا دیا کہ شہادت حاج قاسم کی میراث کمزور نہیں بلکہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

استکباری طاقتوں نے شہید سلیمانی کی فکر اور راستے کو ختم کرنے کے بجائے اسے اس سرزمین کی عظیم کامیابیوں کی فہرست میں مزید وسعت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی وینزویلا پر فوجی کارروائی: صدر نکولس مادورو اور اہلیہ گرفتار، ٹرمپ کا ملک چلانے اور تیل بیچنے کا دعویٰ

سپاہ پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ عالمی سطح پر استکباری نظام کی سیاسی اور دفاعی طاقت کا زوال، اور خطے و دنیا میں امریکی حکمت عملی کا شکست سے دوچار ہونا شہید سلیمانی اور مقاومتی بلاک کے مجاہدین کی جدوجہد کے نتائج ہیں۔

بیان کے مطابق ٹرمپ اور نتن یاہو نے اس عظیم شہید کو بزدلانہ اور ظالمانہ انداز میں نشانہ بناکر اس کے اثر، راستے اور طاقت کو ختم کرنے کی کوشش کی، مگر وہ اس میں ناکام رہے۔ اگر ایسا ممکن ہوتا تو شہید سلیمانی سے متاثر فلسطینی مجاہدین کی جانب سے "طوفان الاقصیٰ” جیسی تاریخی مزاحمتی کارروائی کبھی وجود میں نہ آتی۔

بیان میں کہا گیا کہ شہید سلیمانی اور دیگر شہدائے مزاحمت کے قاتلوں سے انتقام اور انصاف کے حصول کا جذبہ پورے خطے میں زندہ ہے۔ مزاحمت کی روح قوموں کے جسم و جان میں سرایت کر چکی ہے اور اس بات کا واضح پیغام ہے کہ بچوں کے قاتل غنڈوں کے مقابل مزید "طوفان الاقصیٰ” سامنے آئیں گے۔

آئی آر جی سی نے زور دیا کہ دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد اور محور مزاحمت کی تحریک شہید سلیمانی کے نام اور یاد سے جدا نہیں کی جا سکتی۔ شہید سلیمانی کی حکمت عملی اور بصیرت کے نتیجے میں مسلم ممالک میں اسلامی مزاحمت ایک منظم، ہم آہنگ اور مؤثر محاذ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

آج بیت المقدس کی آزادی کا نعرہ عالمی سطح پر "فری فلسطین” کے عنوان سے نہ صرف اسلامی دنیا بلکہ مغربی ممالک اور حتیٰ کہ وائٹ ہاؤس کے سامنے بھی گونج رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی صدر، جو خود شہید سلیمانی کے قتل کا ذمہ دار ہے، ایک بار پھر ناکامی کے بعد ایران کو عدم استحکام اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچا کر دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم ایرانی قوم نے ہوشیاری اور بصیرت کے ساتھ وابستہ شرپسند عناصر سے لاتعلقی اختیار کر کے امریکی سازشوں کو ناکام بنا دیا اور ان کے مقامی آلہ کاروں کو منہ توڑ جواب دیا۔

اسی ناکامی کے بعد ٹرمپ غصے اور بوکھلاہٹ میں ایران اور اس کی حکومت کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

3:36 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top