سیاست علوی کو اپنانے سے عوام کو برابری کے حقوق ملیں گے، علامہ اشفاق وحیدی کا 13 رجب پر پیغام

04 جنوری, 2026 08:34

شیعیت نیوز: عادلانہ نظام مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت سے الٰہی اور قرب الٰہی کا بہت بڑا پیغام ملتا ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے مولائے متقیان کی ولادت باسعادت کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص شیعان حیدر کرار کو تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: آج دنیا کے حکمرانوں کو سیاست علوی کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو برابری کی سطح پر حقوق مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: مولا علی علیہ السلام اپنی پوری زندگی اسلام اور دین الٰہی کی بقاء اور شریعت محمدیؐ کی تبلیغ کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ آج قوم و ملت کو مولا کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

علامہ اشفاق وحیدی نے اس پرمسرت موقع پر مزید کہا: مولا علی علیہ السلام کی شجاعت، بہادری اور سخاوت اسلام کے اندر ایک نمایاں کردار ہے جو ملت کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے بہترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا: مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں ظلم و جبر یا غیر انصافی کا تصور تک نہ تھا۔ مولا ہمیشہ اخلاقیات اور تزکیہ نفس کا درس دیتے رہے تاکہ امت محمدیؐ کی صحیح اصلاح ہو سکے۔

7:27 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top