علامہ عارف حسین واحدی کی لیاقت بلوچ سے ملاقات، ملی یکجہتی کونسل کی فعالیت اور اتحاد امت پر تبادلہ خیال
شیعیت نیوز: ملی یکجہتی کونسل، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملی یکجہتی کونسل کی موجودہ فعالیت، تنظیمی امور، درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ٹرمپ کی وینزویلا پر فوجی کارروائی اور ایران کو دھمکی پر شدید مذمت
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملی یکجہتی کونسل کو مزید فعال اور مؤثر انداز میں چلانے کے لیے باہمی مشاورت اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد امت کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی۔







