میزائل طاقت پر مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایرانی وزیر دفاع کا دوٹوک اعلان
شیعیت نیوز : ایران کے وزیرِ دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل طاقت پر کسی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سابق سربراہ پاسداران انقلاب شہید حسین سلامی کے گھر دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید سلامی اور دیگر سینئر کمانڈرز نے ملک کے میزائل پروگرام سمیت جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
وزیر دفاع کے مطابق شہید سلامی نہ صرف ایک ممتاز عسکری کمانڈر تھے بلکہ آئی آر جی سی کے افسران میں ایک باوقار علمی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، جنہیں جدید خطرات اور بدلتے ہوئے دفاعی چیلنجز پر گہری دسترس حاصل تھی۔ یہی فکری اور عملی صلاحیتیں سپاہ پاسداران کی عسکری طاقت میں نمایاں اضافے کا باعث بنیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سرکاری چینل کا گھٹیا پروپیگنڈا بے نقاب، اپنی پولیس کی تصویر ایرانیوں پر تھوپ دی
بریگیڈیئر جنرل نصیرزادہ نے مزید کہا کہ شہید سلامی کی قیادت میں ایران کی مسلح افواج نے ایک مؤثر ڈیٹرنس قائم کیا، جس کے نتائج حالیہ بارہ روزہ تنازع کے دوران واضح طور پر سامنے آئے اور مخالفین کو جنگ بندی پر مجبور ہونا پڑا۔







