ایران میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے خلاف عوام کا زبردست احتجاج، امریکہ اور اسرائیل کو کھلا پیغام

02 جنوری, 2026 22:36

شیعیت نیوز : ایران میں ضدِ انقلاب اور اسرائیل نواز شرپسند عناصر کی جانب سے قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایرانی عوام کا زبردست احتجاج

ایرانی عوام نے قرآنِ مجید کی توہین کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے اور قرآنِ مجید اور رہبرِ معظم انقلاب کی تصاویر بلند کر کے امریکہ اور اسرائیل کو واضح پیغام دیا کہ ایرانی قوم اپنے دین، اقدار اور مقدسات کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر متحد اور بیدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سرکاری چینل کا گھٹیا پروپیگنڈا بے نقاب، اپنی پولیس کی تصویر ایرانیوں پر تھوپ دی

احتجاجی مظاہروں میں عوام نے صہیونی اور مغربی سازشوں کی شدید مذمت کی اور قرآنِ کریم کی حرمت کی پامالی کو ناقابلِ برداشت قرار دیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ایرانی قوم اپنے مقدسات کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

8:08 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top