بلوچستان شیعہ کانفرنس کے وفد کی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات، تفتان بارڈر کی بندش اور زائرین کے مسائل پر گفتگو

01 جنوری, 2026 12:28

شیعیت نیوز: بلوچستان شیعہ کانفرنس کے وفد نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ سے زائرین کو درپیش مسائل اور تفتان بارڈر کی بندش سے متعلق ملاقات کی۔

وفد میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنما کربلائی خادم حسین، کاظم بلوچ اور محمد مہدی سمیت دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر شیعہ کانفرنس کے رہنماؤں نے گزشتہ چھ مہینے سے تفتان بارڈر کی بندش اور زائرین کو درپیش مسائل سے متعلق گفتگو کی۔

رہنماؤں نے اس موقع پر کمشنر کوئٹہ سے اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کا اعلان: بین الاقوامی افواج آئندہ ہفتے عین الاسد چھاؤنی سے نکل جائیں گی

واضح رہے کہ رواں سال اربعین کے موقع پر وفاقی حکومت نے غیر متوقع طور پر زائرین کے لیے بائی روڈ سفر کو بند کر دیا۔ جس کے بعد تفتان بارڈر تاحال زائرین کے لیے بند ہے۔

1:47 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top