عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کا اعلان: بین الاقوامی افواج آئندہ ہفتے عین الاسد چھاؤنی سے نکل جائیں گی
شیعیت نیوز: عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے عین الاسد فوجی چھاؤنی سے بین الاقوامی افواج کے آئندہ ہفتے نکل جانے کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ڈپٹی کمانڈر قیس المحمداوی نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کی افواج آئندہ ہفتے عین الاسد فوجی چھاؤنی سے نکل جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: داعش کا انتہائی مطلوب کمانڈر “حاکم صحرا” حمود الدلیمی گرفتار
المحمداوی نے اسی کے ساتھ بتایا ہے کہ رواں سال میں ڈرون حملوں میں 39 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور عراقی سرحدوں میں دراندازی صفر ہو گئی ہے۔







