ڈاکٹر طاہر القادری کا سوشل میڈیا کے اخلاقی استعمال پر زور، مثبت مقاصد کے لیے استعمال کی ہدایت

01 جنوری, 2026 10:29

شیعیت نیوز : تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کے اخلاقی تقاضوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ اظہار ہے، جو خیر و شر دونوں کے فروغ کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اس کا استعمال اعلیٰ اخلاقی اقدار، سچائی اور ذمہ داری کے ساتھ ہونا چاہیے۔ وہ منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران سے گفتگو کر رہے تھے۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا رائے عامہ کی تشکیل، تعلیم، دعوت اور اصلاح معاشرہ کا موثر ذریعہ بن چکا ہے، اگر اسے مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ علم، شعور اور امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی استعمال معاشرتی بگاڑ، نفرت اور انتشار کو جنم دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک میں آزادی کے نام پر قرآنِ کریم کی توہین ناقابلِ قبول ہے، ایرانی اہلسنت عالم دین

ڈاکٹر طاہر القادری نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا صارفین کو خبر یا معلومات شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرنی چاہیے، کیونکہ جھوٹی خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے نہ صرف افراد بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں سچ بولنے، امانتداری اور دوسروں کی عزت و آبرو کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے اور یہی اصول سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کو وقت کے ضیاع، کردار کشی اور بے مقصد بحث مباحثے کی بجائے علم، تحقیق، کردار سازی اور مثبت مکالمے کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اخلاقیات کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر شائستگی، برداشت اور احترام کو فروغ دینا ہی ایک مہذب اور پر امن معاشرے کی بنیاد ہے، اختلاف رائے کو شائستہ انداز میں پیش کرنا اور نفرت انگیز رویوں سے اجتناب کرنا ہر فرد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

5:15 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top