شام میں جولانی حکومت کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں جاری، لاذقیہ میں علوی محلوں پر حملہ

30 دسمبر, 2025 08:21

شیعیت نیوز: شام میں اقلیتوں کے خلاف جولانی حکومت کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی تسلسل میں تکفیری عناصر نے لاذقیہ میں علوی آبادی والے محلوں پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جولانی حکومت سے وابستہ عناصر نے فرقہ وارانہ نعرے لگاتے ہوئے لاذقیہ کے علوی نشین محلوں پر دھاوا بول دیا۔

حملے کے دوران مذکورہ محلوں میں دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے، جس کے باعث شہری املاک کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کی سازشوں اور حملوں کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب

دوسری جانب، حماہ کے نواحی علاقے میں واقع عقیریہ نامی گاؤں میں ایک علوی نوجوان نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مذکورہ نوجوان اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے اس پر حملہ کیا، اور فائرنگ سے قبل اس سے پوچھا کہ آیا وہ علوی ہے یا نہیں۔

حال ہی میں بانیاس، لاذقیہ، جبلة اور حمص کے علوی آبادی والے علاقوں میں جولانی حکومت کی مبینہ جنایات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی ہوئے ہیں، جن کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کر کے خفیہ حراستی مراکز منتقل کر دیا گیا۔

6:21 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top