سکردو میں یوم ولادت حضرت علیؑ کی تیاریاں مکمل، مرکزی میلاد اور قافلہ حیدری میں ہزاروں کی شرکت متوقع

30 دسمبر, 2025 08:13

شیعیت نیوز: سکردو میں ولادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں تمام پروگراموں کو آخری شکل دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں علی ڈے کمیٹی سکمیدان کے چیف آرگنائزر اسلم سحر نے انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی سے خصوصی ملاقات کی اور جشن مولود کعبہ کے انتظامات اور ایجنڈے کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

علاوہ ازیں قافلہ حیدری جو اپنے روایتی مقام بھٹو بازار سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد میں شامل ہو گا، اس قافلے اور مرکزی میلاد میں ہزاروں افراد شریک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں غزہ کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مارچ اور مظاہرے

مختلف مقامات سے علاقے کے سرکردگان، علمائے کرام، دانشور، منقبت خوان اور عاشقان علی اپنی عقیدت کے ساتھ شریک ہوں گے۔

آغا باقر الحسینی نے اس موقع پر انتظامات کے متعلق اطمینان کا اظہار کیا اور عوام سے بھرپور شرکت اور تمام پہاڑوں اور گھروں پر مثالی طور پر چراغاں کرنے کی تاکید کی ہے۔

آغا باقر الحسینی نے کہا کہ یوم ولادت علی ایک عظیم دن ہے، اس دن کو عظمت اور عقیدت کے ساتھ شایان شان طریقے پر منعقد کریں تاکہ پوری دنیا میں واضح ہو کہ علیؑ کی ولادت کس شان سے منائی جا رہی ہے۔

8:16 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top