حماس کا ایران، عراق، لبنان اور یمن کا شکریہ، ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق

29 دسمبر, 2025 19:57

شیعیت نیوز : فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی مقاومت کی حمایت کرنے پر ایران، عراق، لبنان اور یمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حماس کے ترجمان نے ابو عبیدہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ہم صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنا دفاع کر رہے ہیں۔ جب تک صہیونی مظالم جاری ہیں، ہم اپنے ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کے کمانڈر ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق، اصل نام حذیفہ الکحلوت اور تصاویر جاری

حماس کے اس بیان سے واضح ہے کہ مزاحمتی محور کی یکجہتی جاری ہے اور شہداء کی قربانیاں مقاومت کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔

9:23 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top