القسام بریگیڈز کے کمانڈر ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق، اصل نام حذیفہ الکحلوت اور تصاویر جاری
شیعیت نیوز : القسام بریگیڈز نے برسوں سے صیہونیوں کے لیے خوف کی علامت بنے رہنے والے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اور نیا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
القسام بریگیڈز کے نئے ترجمان نے اپنے پہلے باضابطہ خطاب میں شہید ابو عبیدہ کی تصاویر جاری کیں اور ان کا اصل نام حذیفہ سمیر عبداللہ الکحلوت بتایا۔
ابو عبیدہ طویل عرصے سے فلسطینی مزاحمت کی ایک ایسی علامت بن چکے تھے جن کی آواز اور سرخ رومال دنیا بھر میں جدوجہدِ آزادی کی پہچان بن گیا تھا۔ وہ اپنے تمام بیانات اور پریس بریفنگز میں نقاب پہن کر جلوہ گر ہوتے تھے، جس کی وجہ سے انہیں مجاہد اور کمانڈرِ نقاب پوش کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔ صہیونی انٹیلی جنس ایجنسیاں برسوں تک ان کی اصل شناخت معلوم کرنے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم وہ اپنی شہادت تک ایک معمہ بنے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے پر عرب لیگ اور سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس
القسام کے نئے ترجمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابو عبیدہ (حذیفہ الکحلوت) نے اپنی زندگی قدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کے لیے وقف کر دی تھی۔ ان کی شہادت القسام کے حوصلوں کو پست نہیں کرے گی بلکہ مزاحمت کے اس سفر کو مزید مضبوط کر دے گی۔
یاد رہے کہ ابو عبیدہ کی شہادت کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب غزہ میں صہیونی جارحیت کے خلاف مزاحمت اپنے عروج پر ہے۔
ان کی تصاویر کی اشاعت نے جہاں فلسطینیوں کے دلوں میں دکھ کی لہر دوڑا دی ہے، وہیں ان کی قربانی کو مزاحمتی بلاک کے لیے ایک عظیم تزویراتی و روحانی سرمائے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔







