جنین میں صہیونی فوجیوں پر شدید فائرنگ، متعدد ہلاک و زخمی
شیعیت نیوز : تحریک جہاد اسلامی کی عسکری شاخ سرایا القدس، جنین بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین کے قصبے میں تنظیم سے وابستہ مجاہدین نے تصدیق کی کہ ترسلہ کے علاقے میں قائم نئے فوجی اڈے کے قریب قابض صہیونی فوجیوں پر شدید فائرنگ کی گئی۔
جنین بریگیڈ نے زور دیا کہ اس کارروائی میں گولیاں انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف پر لگیں اور متعدد صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں شیعہ نوجوانوں کی پھانسی، جمعیت عمل اسلامی بحرین کی شدید مذمت اور عملی اقدامات کا مطالبہ
سریا القدس کی یہ کارروائی مغربی کنارے میں مزاحمت کی جاری جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے، جہاں صہیونی فورسز کی جارحیت کے خلاف مسلح گروہ فعال ہیں۔







