سعودی عرب میں شیعہ نوجوانوں کی پھانسی، جمعیت عمل اسلامی بحرین کی شدید مذمت اور عملی اقدامات کا مطالبہ

28 دسمبر, 2025 12:38

شیعیت نیوز : سعودی عرب میں شیعہ آبادی کے خلاف مظالم جاری، شہید آیت اللہ شیخ نمر باقر النمرؒ کی دسویں برسی کے موقع پر قطیف کے تین بے گناہ نوجوانوں کی پھانسی کی خبر سامنے آئی، جس نے آلِ سعود حکومت کے جابرانہ چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

جمعیتِ عملِ اسلامی بحرین نے اس سفاکانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمِ اسلام و عالمِ عرب کے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محض بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ عملی اور مؤثر اقدامات کریں۔

بیان کے متن میں کہا گیا ہے کہ قطیف کے عوام کے خلاف منظم اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شہید آیت اللہ نمرؒ کی شہادت کے بعد سے مسلسل جاری ہیں۔ آیت اللہ نمرؒ کی شہادت ایک فیصلہ کن لمحہ تھا جس نے واضح کر دیا کہ آلِ سعود حکومت آزاد آوازوں کو دبانے اور عدل و کرامت کے مطالبے کو کچلنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

بیان کے مطابق، منگل 23 دسمبر 2025 کو سید حسین القلاف، محمد احمد الحمد اور حسن صالح السالم کی پھانسی ایک سوچی سمجھی سیاسی کارروائی ہے، جس کی مکمل ذمہ داری موجودہ سعودی حکام پر عائد ہوتی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف انصاف بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے تمام کنونشنز کی صریح خلاف ورزی ہے اور سیاسی انتقام، اجتماعی سزا اور داخلی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طاقت کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

جمعیتِ عملِ اسلامی بحرین نے واضح کیا کہ ان اقدامات کو فرقہ وارانہ امتیاز، سیاسی دباؤ اور مذہبی و سیاسی آزادیوں کی منظم پابندیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا، جو شہری برابری اور ایک عادل ریاست کے بنیادی اصولوں کے سراسر منافی ہیں۔

بیان میں عالمی برادری کی خاموشی کو ان جرائم میں بالواسطہ شریک قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل کے اراکین، بڑی طاقتوں اور انسانی و بشردوستانہ تنظیموں کو ان مظالم کے خاتمے اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

جمعیت نے دنیا بھر کی سیاسی و مذہبی قوتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں، بالخصوص عالمِ عرب و اسلام سے اپیل کی کہ وہ محض مذمتی بیانات پر اکتفا نہ کریں بلکہ ایسے واضح اور ذمہ دارانہ موقف اختیار کریں جو مظلوم عوام کے جائز حقوق کے تحفظ، عدل و آزادی کے فروغ اور آلِ سعود کی جانب سے جاری منظم نسل کشی کے خاتمے کا باعث بنے۔

آخر میں جمعیتِ عملِ اسلامی بحرین نے اس عظیم سانحے پر شہداء کے لواحقین، قطیف کے عوام اور تمام آزادگانِ عالم سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی وسیع رحمت کے سائے میں قرار دے، ان کے پاک خون کو حق کی راہ میں مشعلِ راہ بنائے اور پسماندگان کو صبر، سکون اور استقامت عطا فرمائے۔

سلام ہو شہیدوں پر؛ جس دن وہ پیدا ہوئے، جس دن انہوں نے شہادت پائی اور جس دن وہ دوبارہ زندہ اٹھائے جائیں گے۔

10:49 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top