شام کے صوبہ حمص میں مسجد امام علیؑ میں خودکش دھماکہ، متعدد نمازی شہید و زخمی

26 دسمبر, 2025 15:26

شیعیت نیوز : شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج جمعہ کے روز صوبہ حمص کے گنجان آباد علاقے میں واقع مسجد امام علی (ع) کے اندر خودکش دھماکہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی نمازِ جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے مسجد کے اندر موجود افراد کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس سے مسجد کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے لیے جاسوس چیف آف اسٹاف کے دفتر اور کمانڈ روم میں داخل ہوا، اسرائیلی ٹی وی کا انکشاف

اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم رپورٹ جاری ہونے تک شہید اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

6:21 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top