امام جمعہ کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی 8 ماہ کی غیر قانونی سعودی قید سے آزاد ، کراچی پہنچ گئے
شیعیت نیوز: گذشتہ آٹھ ماہ سے سعودی عرب کی جیل میں بےگناہ قید امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا کردیئے گئے، علامہ حسنین وجدانی جدہ سے کراچی پہنچ چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی سعودی عرب میں آٹھ ماہ کی اسیری کے بعد رہا ہوگئے ہیں۔
امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی رہا ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پاکستان آتے ہوئے سعودی حکام نے علامہ وجدانی کو بلاجواز گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا یوم ولادت قائد اعظمؒ پر پیغام: قائد اعظمؒ کی دور اندیشی سے پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا
ذرائع کے مطابق علامہ حسنین وجدانی سعودی عرب کی جیل سے رہا ہونے کے بعد آج باحفاظت کراچی پہنچ گئے ہیں ،بعد ازاں وہ کوئٹہ تشریف لے جائیں گے۔
واضح رہے کہ علامہ وجدانی کو سعودی سکیورٹی نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان کی دوا کو منشیات قرار دیکر واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء ومشائخ کانفرنس کے اختتام پر سابق صدر مجلس وحدت مسلمین علامہ صادق جعفری نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑکو تحریری درخواست دیکر علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی روابط کی گذارش کی تھی۔







