اسلام آباد میں بین الاقوامی ادارہ الباقر کا ہیڈکوارٹر افتتاح، امام محمد باقرؑ کے فکری کردار پر علمی سیمینار

25 دسمبر, 2025 08:39

شیعیت نیوز: بین الاقوامی ادارہ الباقر کے زیراہتمام الباقر مرکز اسلام آباد میں ایک علمی و افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علمائے امامیہ، اساتذہ، دانشوران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

الباقر مرکز اسلام آباد، بین الاقوامی ادارہ الباقر کا انتظامی ہیڈکوارٹر ہے، جس کی عمارت کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

افتتاحی تقریب ایک علمی سیمینار کی صورت میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان "مکتب اہل بیت علیہم السلام کی فکری بنیادوں کی تشکیل میں امام محمد باقر علیہ السلام کا کردار” تھا۔

اس موقع پر مقررین نے امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی تحریک، فکری خدمات اور اسلامی علوم کی تدوین میں ان کے بنیادی کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں پر عمل ہی پاکستان کی ترقی کی کنجی ہے، علامہ سید شہنشاہ نقوی

سیمینار سے مجمع جھانی اہل بیتؑ کے سربراہ آیت اللہ محمد رضا رمضانی نے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی خطاب کیا۔

علاوہ ازیں ادارہ الباقر کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ادارے کے قیام، اغراض و مقاصد اور علمی ویژن سے آگاہ کیا۔

افتتاحی تقریب میں ایم این اے حمید حسین طوری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

9:42 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top