صدر آصف علی زرداری بغداد پہنچ گئے، عراقی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال
شیعیت نیوز: پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے استقبال کیا۔
صدر زرداری نے دورے کے دوران اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب میں جاہل گروہ کی پریس کانفرنس، خود کو شیعہ مسلمانوں کی “ملک گیر نمائندہ جماعت” قرار دینے کا دعویٰ
اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر کا دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔







