جامعہ اہلبیت کی گولڈن جوبلی تقریب، محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت
شیعیت نیوز: محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی لازوال یادگار ام المدارس جامعہ اہلبیت کے 50 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے گولڈن جوبلی تقریب، جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی؛ جس میں ملک بھر کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔
گولڈن جوبلی تقریب میں علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے محسن ملت کی دینی و ملی خدمات اور توکل علی اللہ سمیت مرحوم کی ذات والا میں موجود دیگر محاسن و صفات پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اگلے مرحلے میں علامہ غلام قنبر قرائتی، جناب مرتضیٰ شیرازی، علامہ زاہد حسین زہدی، علامہ شیخ غلام محمد سلیم، علامہ سید افتخار حسین نقوی قبلہ، سربراہ جامعہ المنتظر استاد العلماء آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے اپنے خطابات میں محسن ملت کے حوالے سے اپنی دلبستگی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد جیسے شہر میں محسن ملت کے ہاتھوں جامعہ اہلبیت کے قیام کو دین اسلام اور ملت تشیع کے لیے باعث تقویت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر بارگاہ حسینی کی تجدید کے بعد افتتاحی تقریب اور کابینہ اجلاس
اس عظیم الشان گولڈن جوبلی تقریب کو قائد ملت نے دعائے خیر سے اختتام کیا۔
واضح رہے کہ نامور خطیب فاضل جامعہ الکوثر علامہ حسنین عباس نے اس یادگار تقریب میں نظامت کے فرائض بہ احسن خوبی انجام دیئے، جبکہ دوران تقریب جامعہ اہلبیت کے قیام کی پچاس سالہ تاریخی روداد پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
اس عظیم دینی درسگاہ کے حوالے سے محسن ملت کے ابتدائی معین و مددگار تقریب میں موجود جید علمائے کرام سمیت اس درسگاہ کے عہد رفتہ کے طلبا و اساتذہ کرام کی خدمت میں جامعہ اہلبیت کی جانب سے علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی، وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے اعزازی شیلڈز اور شرکاء میں souvenirs بھی تقسیم کئے۔







