جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر بارگاہ حسینی کی تجدید کے بعد افتتاحی تقریب اور کابینہ اجلاس

20 دسمبر, 2025 11:07

شیعیت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی دفتر واقع بارگاہ حسینی کی تجدید کے بعد افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

دفتر کا باقاعدہ افتتاح، جعفریہ الائنس پاکستان کے سرپرست بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفری نقوی نے کیا۔

اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا اشفاق وحیدی کی اہم ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار

اجلاس میں اندرون سندھ اور کراچی کے لیے ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیوں اور کوآرڈینیٹرز کے فوری انتخاب سے متعلق پالیسی کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی کے مختلف اضلاع میں کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کے لیے مرکزی کابینہ کے چھ اراکین پر مشتمل ایک نگران کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں نگران کمیٹی پر اضلاع میں فوری رابطہ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ ضلعی کوآرڈینیٹرز اور کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی تشکیل نو کا عمل بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

9:11 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top