علامہ سید ساجد علی نقوی سے مولانا اشفاق وحیدی کی اہم ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کو وقت کی ضرورت قرار

20 دسمبر, 2025 11:05

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی سے رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان اور Auspak انٹرفیتھ کے صدر مولانا اشفاق وحیدی نے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں ملکی، بین الاقوامی اور تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور دنیا میں جاری دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مولانا اشفاق وحیدی کو فلاحی کاموں کے امور کے لیے رہنمائی کی اور کہا: آج دنیا جن مشکلات کا شکار ہے وہ حکمرانوں کی عدم توجہ اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں لاکھوں عوام کی ریلیاں: قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت، فلسطین اور غزہ کی بھرپور حمایت

بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی اور امت واحدہ کی حقیقی تصویر میں ہی کامیابی ممکن ہے۔

مولانا اشفاق وحیدی نے وطن عزیز کو درپیش چیلنجز کے خاتمہ اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کا عزم کرتے ہوئے کہا: تکفیری فکر رکھنے والے عناصر نے ہمیشہ ملک اور اسلام کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن نے ہمیشہ دلوں کو جوڑنے کا پیغام دیا ہے۔ تفریق اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف حکومت قانونی کارروائی کرے تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہو۔

10:53 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top