علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کی اہم ملاقات
شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدور اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لیے قائم سیاسی انتخابی کمیٹی کے اراکین علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر اور شیعہ علماء کونسل کے پی کے کے نائب صدر سید مہدی شاہ نے تفصیلی ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ملاقات کے دوران مختلف سیاسی، مذہبی اور تنظیمی امور بالخصوص گلگت بلتستان اسمبلی کے آنے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی گفتگو اور مشاورت کی گئی۔
سیاسی انتخابی کمیٹی کے کردار، ذمہ داریوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر پنجاب پولیس کے تشدد پر علماء و رہنماؤں میں غم و غصہ، شدید مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ
سیاسی انتخابی کمیٹی کے اراکین نے قائد محترم کی خدمت میں بعض اہم تجاویز پیش کیں، جن پر قائد ملت جعفریہ نے جامع رہنمائی اور مفید ہدایات فرمائیں۔
اس موقع پر کمیٹی کے اراکین نے قائد محترم کو یقین دلایا کہ آپ کی بابصیرت قیادت اور سرپرستی میں سیاسی انتخابی کمیٹی اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ جماعت کے منشور کے مطابق گلگت بلتستان کی ترقی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیاسی انتخابی کمیٹی کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیمی امور کے حوالے سے بھی اپنی قیمتی رہنمائی اور ہدایات سے نوازا۔







