رہبر معظم کی طرف سے ایرانی فضائیہ اور ائیر ڈیفنس کے نئے کمانڈر مقرر

19 دسمبر, 2025 10:16

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے علیحدہ علیحدہ احکامات کے ذریعے بریگیڈیئر جنرل علیرضا الہامی اور بریگیڈیئر جنرل بہمن بہمرد کو بالترتیب ایران کے فضائی دفاع اور فضائیہ کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔

نئے کمانڈروں نے تہران میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ایرانی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی سمیت اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری جولانی کی حکومت میں داعش کا زور، ادلب میں نقاب پوشوں نے داعش کے پرچم لہرا دیے: چوکیاں قائم

تقریب میں مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں، کمانڈ اسٹرکچر کے استحکام اور فضائی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، جب کہ نئی قیادت سے فضائی دفاع اور فضائیہ کے شعبوں میں پیشہ ورانہ کارکردگی اور ہم آہنگی میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی۔

9:09 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top