گلگت بلتستان انتخابات، ایم ڈبلیوایم اور تحریک انصاف کے قائدین کی بڑی بیٹھک
شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرسلمان اکرم راجہ کے ہمراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین مشر محمودخان اچکزئی سے ان کے گھر میں ملاقات کی ۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کارروائی، داعش خراسان کا ترجمان سلطان عزیز عزام گرفتار
اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی۔وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، چیف آرگنائز سید ناصر عباس شیرازی ،سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم ، ممبر جی بی کونسل علامہ احمد علی نوری شامل تھے۔







