جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے حرم حضرت عباسؑ کے پیش امام کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

18 دسمبر, 2025 16:21

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے حرم حضرت عباس علیہ السلام کے پیش امام حجۃ الاسلام شیخ صلاح الکربلائی اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ منعقد کیا گیا۔

عشائیے کا اہتمام جنرل سیکریٹری جعفریہ الائنس پاکستان سید شبر رضوی کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے سرپرست علامہ رضی جعفر نقوی، صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، نائب صدور، مشیران، مرکزی کابینہ کے اراکین کے علاوہ کراچی کی مختلف مذہبی، قومی و سیاسی جماعتوں کے رہنما، حاضر سروس و ریٹائرڈ معزز ججز صاحبان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عشائیے کے دوران شرکاء کو حرم حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس پرچم کی زیارت بھی کرائی گئی، جس پر محفل میں روحانی کیفیت طاری رہی اور شرکاء نے اس بابرکت موقع کو باعثِ سعادت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کی لبنانی فوج کے نام پر نئی مداخلت، حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا ایجنڈا بے نقاب

شرکاء نے اس تقریب کو بین الاقوامی مذہبی و فکری روابط کے فروغ کی ایک اہم کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز امتِ مسلمہ کے درمیان وحدت، باہمی احترام اور فکری ہم آہنگی کو مضبوط کرتے ہیں۔

5:43 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top