علامہ اشفاق وحیدی کا کرسمس کے موقع پر امن و ہم آہنگی کا پیغام، بین المذاہب اتحاد عصر کی ضرورت ہے

18 دسمبر, 2025 13:07

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور Auspak انٹرفیتھ بورڈ کے صدر علامہ اشفاق وحیدی نے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور جناب سردار رامش سنگھ اور بشپ ڈاکٹر جوزف سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی عصر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: اسلام نے ہمیشہ تمام مذاہب کے مقدسات اور انسان کے وقار اور عزت و ناموس کے تحفظ کا پیغام دیا ہے۔ کرسمس مسیحی برادری کا ایک مذہبی تہوار ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسلمانوں کے نبی ہیں لیکن ان کا پیغام پوری امت کے لیے امن، اتحاد و وحدت، بھائی چارے اور دلوں کو جوڑنے کا ہے۔ نفرت، تفریق اور دہشت گردی سے قرآن نے سختی سے منع کیا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: ملک پاکستان کی تعمیر و استحکام کے لیے تمام مذاہب کا کردار انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 12 روزہ جنگ کے بعد میزائلوں کی پیداوار ایک لمحہ بھی نہیں رکی، جنرل ابوالفضل شکارچی

قابل ذکر ہے کہ صوبائی وزیر رامش سنگھ نے علامہ اشفاق وحیدی کے بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا: آج عالمی سطح پر ایسے پیغام کی ضرورت ہے جو دہشت گردی کے خاتمے اور بقاء انسانیت کے لیے مؤثر ثابت ہو۔

12:35 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top