صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری اپنے عہدے سے مستعفیٰ

17 دسمبر, 2025 15:22

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مرکز کو ارسال کردہ اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کہا کہ میں محمد صادق جعفری بانی رکن وصدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن اپنی ذمہ داریوں سےفوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ایک اجلاس میں میری شرکت کے سبب قائد وحدت حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف چند گمراہ عناصر پروپیگنڈا کررہے ہیں اور الہی تحریک مجلس وحدت مسلمین کو بد نام کرنے کی سازش کررہے ہیںاس لیے میں اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 فرار

میرا ماضی وحال گواہ ہے کہ ملت اور وطن عزیز کی سربلندی کیلے ہمیثہ ہر تحریک کا صف اول کا حصہ رہا ہوں اور آئندہ بھی اس حسینی والہی تحریک و قائد وحدت کا جانثار رہونگا۔

3:24 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top