سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 فرار

17 دسمبر, 2025 09:44

شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پشاور میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ آج ایک مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پشاور نے کامیاب کارروائی کے دوران 3 نامعلوم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بوشہرہ اپر کرم: کالعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے پاراچنار شیعہ مسافروں کی گاڑی قبضے میں لی، خواتین سمیت یرغمال

اعلامیے میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ تھانہ متنی کی حدود میں اضاخیل روڈ خون بابا قبرستان کے قریب چند شرپسند عناصر کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کے لیے موجود ہیں جس پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز نے کارروائی کی۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس نے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس سے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران 3 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں، ان کے زیرقبضہ 3 عدد کلاشنکوف اور 9 عدد میگزین بھی برآمد کی گئی ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے جوانوں کو شاباش دی ہے اور کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف کامیاب آپریشنز قابل تحسین ہیں اور ان آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

10:10 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top