ایرانی وزارت خارجہ کی آسٹریلیا میں فائرنگ واقعے کی شدید مذمت، دہشت گردی ناقابل قبول قرار
شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران آسٹریلیا میں ہونے والے پر تشدد واقعے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہ انسانوں کا قتل، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں کیوں نہ ہو، ناقابل قبول ہے اور اس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔
ترجمان کے بیان میں انسانی جانوں کے احترام اور ہر قسم کے تشدد کی مخالفت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے واقعات کے اسباب کے خاتمے اور انسانوں کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز نے کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کی دی، نئے کمانڈر کی تقرری کا اعلان
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مشہور ساحلی مقام بونڈائی بیچ پر یہودیوں کی تقریب پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔







