ایرانی بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں بیرونی خطرات کے مطابق بڑھائی جا رہی ہیں، ریئر ایڈمرل شہرام
شیعیت نیوز : ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ کی تیاری اور دفاعی صلاحیتیں بیرونی خطرات کے مطابق بڑھائی جا رہی ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ ایران کی بحریہ بیرونی خطرات کے مطابق سمندری حدود کی حفاظت اور دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی مقامی تکنیکی مہارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی پریس کانفرنس: طلبہ یونین انتخابات فوری کروائے جائیں، سید فتح رضوی کا مطالبہ
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی بحریہ مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنی طاقت، صلاحیت، بہادری اور قومی اقتدار کو عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ یہ سب اقدامات مقامی علم، تکنیکی مہارت اور سائنسی قابلیت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں تاکہ ایران کی بحریہ ہر ممکن خطرے کے لیے پوری طرح تیار رہے۔







