جنوبی غزہ میں بم دھماکہ، دو صیہونی فوجی زخمی
شیعیت نیوز:غاصب صیہونی فوج نے ہفتے کے روز اعتراف کیا کہ جنوبی غزہ میں ایک بم دھماکے سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔
فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں اہلکار ریزرو فورس سے تعلق رکھتے تھے اور دھماکے کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سنی تحریک کے مرکز پر چھاپہ، بھتہ خور نیٹ ورک گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد، ثروت اعجاز کی گرفتاری کا بھی دعویٰ
قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 923 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 6 ہزار 408 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، لبنان اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں اور افسران پر مشتمل ہیں۔







