پاکستان سنی تحریک کے مرکز پر چھاپہ، بھتہ خور نیٹ ورک گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد، ثروت اعجاز کی گرفتاری کا بھی دعویٰ
شیعیت نیوز: مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے حق سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
ترجمان سنی تحریک کے مطابق قادری ہاؤس سے پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے کاروائی چھپانے کے لیے قادری ہاؤس کے کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا۔
پولیس کے چھاپے کے دوران کراچی ڈویژن کے عہدے داران اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ثروت اعجاز قادری سمیت 20 سے زائد ذمہ داران کارکنان کو گرفتار کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قادری ہاؤس پر چھاپے کے نتیجے میں ثروت قادری کو نہیں بلکہ بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریحان، جنید،شاہزیب ملا اور وہاب قادری کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ پولیس کو بھتہ خوری میں ملوث تھے،۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی اور سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کی ملاقات سے پھوٹ پڑ گئی
ذرائع کے مطابق سی آئی اےکی اس کارروائی میں گرفتار ہونے والوں کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آچکا ہے۔
یہ گرفتار ملزمان جمشید کوارٹرزکے علاقےمیں بھتہ خوری اور ایم اے جناح روڈ پر شوروم پرفائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔
چھاپے کے دوران قادری ہاؤس سے جدید اسلحے کی بھاری کھیپ بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس حکام سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی ہمراہ لے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو ایس آئی یو منتقل کردیا گیا ہے ۔
ثروت اعجاز قادری کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گےاور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔







