سرپرست جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفرنقوی کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
شیعیت نیوز: مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سے سرپرست جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفرنقوی حفظہ اللہ کی ملاقات۔
حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید رضی جعفرنقوی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف سے مرکزی دفتر نجفِ اشرف میں ملاقات کی ۔
ملاقات کا بنیادی مقصد مرجع عالی قدر دام ظلّہ الوارف کی زیارت اور ان کی عیادت کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا اعلان، سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس بھی شامل
علامہ سید رضی جعفر حفظہ اللہ نے نہایت خلوص کے ساتھ مرجع عالی قدر دام ظلّہ الوارف کی عیادت کی، آپ کی صحت و عافیت کے بارے میں دریافت کیا اور آپ کی جلد شفایابی، طولِ عمر اور دوامِ سلامت کے لیے دعا فرمائی۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلّہ الوارف نے علامہ سید رضی جعفر حفظہ اللہ کی علمی، دینی اور تبلیغی خدمات کے لئے مزیدتوفیق اور کامیابیوں اور برکتوں کے لیے دعا فرمائی۔







