عمران خان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کا اعلان، سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس بھی شامل

13 دسمبر, 2025 19:37

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے حکم پر جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی آئی کی 23 رکنی پولیٹیکل کمیٹی کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کمیٹی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹ آف پاکستان کے نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی میں سے بعض پرانے اراکین کو تبدیل کرکے نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی و چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان مشر محمود خان اچکزئی، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سمیت وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل خان آفریدی ودیگر کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک اور مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلے کا اختیار عمران خان کی جانب سے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصرعباس کے سپرد کیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سنجیدہ مزاج قائدین نے دونوں شخصیات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے اندر موجود بعض متعصب اور غیر سنجیدہ افراد اس فیصلے سے ناخوش بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

6:57 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top