وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ

13 دسمبر, 2025 15:05

شیعیت نیوز: وزارت مذہبی امور نے نجی حج ٹور آپریٹرز کے لیے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی کوتاہی کے باعث کوئی عازمِ حج سفر پر نہ جا سکا تو متعلقہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بروقت عازمینِ حج کی رقوم منتقلی میں ناکام حج ٹور آپریٹرز کا بھی لائسنس منسوخ ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لائسنس منسوخ ہونے کے بعد کمپنی آئندہ حج ٹور آپریٹر کے طور پر کام نہیں کر سکے گی، جبکہ مالی بے ضابطگی کی صورت میں متعلقہ حج ٹور آپریٹر کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماں کی تکالیف انسان پر سب سے بڑا احسان ہیں، آیت اللہ جوادی آملی

ذرائع کے مطابق 15 دسمبر تک سروسز حاصل نہ کرنے والے نجی حج ٹور آپریٹرز کا بقیہ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ عازمینِ حج کے لیے حج کے اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق نجی حج آپریٹرز کو حج پیکج کی رقوم متعلقہ سعودی اکاؤنٹس میں بروقت جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ منیٰ کی زمین، رہائشی عمارتوں اور دیگر متعلقہ سروسز 21 دسمبر تک مکمل کی جائیں تاکہ عازمینِ حج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

9:12 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top