صیہونی فوج کی جانب سے لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف

13 دسمبر, 2025 15:18

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے صحافیوں کو بتایا کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں، یونیفل، نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز صیہونی فوجی دستوں، آئی ڈی ایف، نے جنوبی لبنان کے مشرقی حصے میں انہیں نشانہ بنایا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے صیہونی ٹولے کے اس اقدام پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن فوجیوں کے آپریشن میں کسی قسم کی مداخلت یا انہیں ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی المیہ عالمی نظام کی ناکامی کا ثبوت ہے، حماس

اقوام متحدہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یونیفل کے آپریشنل علاقے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی اور سرگرمیاں جاری ہیں اور امن فوجیوں نے مشرقی حصے میں واقع کفر شوبا اور مارکبا میں بلیو لائن کے جنوب سے کئی فضائی خلاف ورزیوں اور فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔

1:00 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top