امامِ کعبہ کا غزہ کے بچوں کی بہادری پر بیان، آلِ سعود نسلِ یہود نے بیان سینسر کرا دیا: عوام کا شدید ردِعمل
شیعیت نیوز: امام کعبہ کی جانب سے جمعہ کے خطبے میں غزہ کے بچوں کی بہادری کو مثالی قرار دینے کے مطالبے کو سعودی چینل نے سینسر کر دیا جس پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کی الاخباریہ چینل نے خطیب مسجد الحرام شیخ صالح بن حمید کے جمعہ کے خطبے کے ایک حصے کو نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر تنازع پیدا ہو گیا۔ اس بیان میں خطیب نے کہا تھا کہ فلسطینی بچے بہادری اور قربانی کی مثال ہیں اور انہیں اپنے بچوں کے لیے بطور ہیرو دکھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے ملعون دہشت گرد کی 5 سالہ معصوم بچی کے ساتھ وحشیانہ زیادتی
خطیب مسجد الحرام نے مزید کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس ہمیشہ مسلمانوں اور عربوں کے دلوں میں رہیں گے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور چینل کی سنسرنگ پر تنقید کی۔
اس واقعے کے بعد سعودی میڈیا میں آزادی اظہار اور سنسرشپ کے موضوع پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، اور اس پر عوامی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔







