مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی: 182 صہیونی آبادکاروں کا وحشیانہ حملہ، تلمودی رسومات سے مقدس مقام کی تاریخی شناخت مٹانے کی سازش
شیعیت نیوز: صہیونی فوج کی نگرانی اور حفاظت کے تحت جنونی اور انتہا پسند صہیونیوں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی، جو امت مسلمہ کی مقدسات پر صہیونی جارحیت کی نئی کڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 182 صہیونی آبادکار مسجد الاقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی حرمت پامال کی۔ انتہا پسندوں نے کھلے عام تلمودی رسومات اور عبادات ادا کیں جسے مسجد الاقصیٰ کی تاریخی و مذہبی حیثیت تبدیل کرنے کی خطرناک سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ حملہ فلسطینی وزارت اوقاف کے مطابق، صہیونی قبضے کی منظم کوشش ہے جو مسجد کی اسلامی شناخت کو مٹانے کا حصہ ہے، جہاں یہودی انتہا پسندوں کو فوجی تحفظ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی شراب کی فروخت میں نئی توسیع: امیر غیر ملکیوں کے لیے ‘الکوحل کی جنت’ کھل گئی، مردود عرب حکمرانوں کی توہینِ شریعت
ادھر فلسطینی محلے سلوان میں جبری بے دخلی کی کارروائیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔ دو فلسطینی خاندانوں کو مکانات خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ الرجبی خاندان کے مکان پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول کر آخری نوٹس تھما دیا۔ اس مکان میں بچوں اور بزرگوں سمیت 50 افراد رہائش پذیر ہیں جو اب آوارگی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ یہ کارروائی 1970 کی متنازع قانون کے تحت صہیونی آبادکاروں کو فلسطینی گھروں پر قبضہ دینے کی کوشش ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور فلسطینی خاندانوں کو بے گھر کرنے کی منظم مہم کا حصہ ہے۔







