امریکہ الہول کیمپ کے 13 ہزار داعشیوں کو الجولانی دہشتگرد کی مدد سے عراق بھیج رہا ہے، عراقی ماہر محمد الضاری کا انتباہ

08 دسمبر, 2025 15:20

شیعیت نیوز: عراقی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ الجولانی کی مدد سے الہول کیمپ کے دہشت گردوں کو عراق بھیج کر پھر سے دہشت گردی کی لعنت اس ملک میں پھیلانا چاہتا ہے۔

عراقی سیاسی ماہر محمد الضاری نے اتوار کی شام خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور الجولانی الہول کیمپ ذریعے عراق میں دہشت گردی پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

الضاری نے کہا کہ امریکہ الہول کیمپ کے دہشت گردوں کے اہل خانہ کی عراق واپسی کی اجازت دینے کے لیے سرکاری حلقوں پر دباؤ ڈال رہا ہے اور یہ در اصل عراق میں دہشت گردوں کی واپسی کے امریکی منصوبے کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل آئندہ کسی جارحیت کی غلطی نہ کرے، ایران کا رد عمل زیادہ سخت ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ منصوبہ ایک ٹائم بم کی مانند ہے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے اور اس سے عراق کے داخلی حالات بہت خراب ہو سکتے ہیں۔

الضاری نے کہا کہ اس امریکی منصوبے کی جولانی حکومت اور اس سے وابستہ گروپوں نے حمایت کی ہے اور اس کا مقصد جلد از جلد داعشی دہشت گردوں کے اہل خانہ کو نینوا صوبے میں واقع الجدعہ کیمپ منتقل کرنا اور پھر انہیں ان کے اصل علاقوں میں بسا کر عراق میں دوبارہ دہشت گردی پھیلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی عراق یعنی الانبار اور نینوا صوبے کے باشندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر دہشت گردوں کے اہل خانہ کو پھر ان علاقوں میں بسایا گیا تو وہ اپنے شہید ہونے والے عزیزوں کا بدلہ لیں گے۔

الضاری نے واضح کیا ہے کہ امریکہ جولانی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کرکے شام کے الہول کیمپ سے داعشی دہشت گردوں کے تقریباً ۱۳ ہزار اہل خانہ کو عراق کے نینوا صوبے میں واقع الجدعہ کیمپ منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

6:24 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top