کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد کی تینوں سگی بہنوں سے مہینوں تک جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
شیعیت نیوز: ضلع فیصل آباد کی حدود میں انسانیت کو دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں کالعدم لشکرِ جھنگوی سے وابستہ بدنامِ زمانہ دہشت گرد عمر ولد محمد اشرف نے اپنی ہی تینوں سگی بہنوں کے ساتھ کئی ماہ تک وحشیانہ زیادتیاں کیں اور جب چھوٹی بہنوں نے یہ گھناؤنا فعل دیکھ لیا تو انہیں بھی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشتگردوں نے 7 سالہ معصوم بچے کو وحشیانہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا
متاثرہ چھوٹی بہنوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ ملزم عمر کافی عرصے سے اپنی بڑی بہن نعمت کے ساتھ ناجائز و حرام تعلقات قائم کیے ہوئے تھا۔ جب یہ بات چھوٹی بہنوں کو پتا چلی اور انہوں نے اس فعل کو دیکھ لیا تو دہشت گرد عمر نے پہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پھر بلیک میلنگ شروع کی اور آخر کار نشہ آور گولیاں اور انجکشن دے کر دونوں معصوم بہنوں کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کرتا رہا۔







