وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے امام مسجد کیلئےاعزازیہ یکم جنوری 2026سے جاری ہوگا

03 دسمبر, 2025 18:10

شیعیت نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب ’’اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب‘‘ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔ یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62 ہزار 994 رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات کیخلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شدت پسندی کو ایک اور شکست، کالعدم ٹی ایل پی کی ایماء پر گرفتار معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا رہا

صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کر کے میٹنگ کی ہدایت کر دی ہے جبکہ حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغانون کیخلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔

1:50 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔