شدت پسندی کو ایک اور شکست، کالعدم ٹی ایل پی کی ایماء پر گرفتار معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا رہا

04 دسمبر, 2025 06:13

شیعیت نیوز : شدت پسندی کو ایک اور شکست،کالعدم ٹی ایل پی کی ایماءپر گرفتار معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا رہا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت خان نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا کو 5 ، 5 لاکھ روپے مالیت کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف مقدس ہستیوں کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

وکیل ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف باقاعدہ فتویٰ جاری ہوچکا ہے۔ عدالت نے کہا کہ فتوے لیکر ٹرائل کورٹ جائیں یہاں صرف ضمانت سے متعلق دلائل دیں۔ شواہد اور فتوے ٹرائل کورٹ نے دیکھنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں اوباش نوابزادہ کے ہاتھوں بلتستان کی بیٹی اور اسکی سہیلی کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

دریں اثنا مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے دائر درخواست میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انجینئر محمد علی مرزا کو توہین رسالت کے جھوٹے میں کالعدم شدت پسند، تکفیری و ناصبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کی ایماء پر گرفتارکیا گیا تھا۔

8:13 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top