اسلام آباد میں اوباش نوابزادہ کے ہاتھوں بلتستان کی بیٹی اور اسکی سہیلی کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں اوباش نوابزادہ کے ہاتھوں بلتستان کی بیٹی اور اسکی سہیلی کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
اس دہشتگردانہ واقعے پر ریاستی اداروں کی جانب ہماری نگاہیں ہیں اور انصاف کے ہم منتظر ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ قاتلوں کے خلاف کیے گئے اقدامات کے حوالے سے فوری آگاہ کریں اور انہیں چھوٹ دینے کی کوشش نہ کریں۔
مین سٹریم میڈیا اور سیاسی قیادتوں کی اس ظلم پر خاموشی افسوسناک اور مجرمانہ رویہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو امریکی میزائل اور فوجی ٹرک پہنچا دیے، اسرائیلی میڈیا
وفاقی حکومت لب کھولے اور وفاقی سیاسی جماعتیں یہ احساس دلائیں کہ بلتستان کی بیٹی ملک کی بیٹی ہے۔
قاتل کتنے بڑے باپ کا بیٹا ہی کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔
سوگوار خاندان پر کسی قسم کا سماجی دباو ڈالنے سے گزیز کیا جائے، ہم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ملکی سطح پر فوری اس افسوسناک واقعے کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو یہ سانحہ عالمی سطح پر گونجے گا اس سے ملک کا امیج خراب ہوجائے گا۔







