نجف میں آیت اللہ بشیر نجفی سے آیت اللہ علی رضا اعرافی کی ملاقات، علمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

29 نومبر, 2025 15:39

شیعت نیوز: نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی بشیر حسین نجفی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوابی حملے نے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت تباہ کردی، ایرانی دفاعی مشیر

ملاقات کے دوران وفد نے آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کو علامہ میرزا نائینی کے علمی افکار اور اُن کی خدمات پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وفد نے ان کی فکری و علمی میراث پر تیار کیے گئے جامع موسوعاتی منصوبے کی تازہ پیش رفت بھی پیش کی۔

اس موقع پر آیت اللہ اعرافی نے قُم میں حوزہ علمیہ کی تاسیس کی صد سالہ تقریبات میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی جانب سے اُن کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرجع تقلید کی جانب سے ملاقات کے لیے وقت نکالنے پر بھی اظہارِ قدردانی کیا۔

ملاقات میں دونوں شخصیات نے علمی تعاون، تجربات کے تبادلے اور ایران و عراق کے حوزات کے درمیان علمی و فکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

7:53 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top